Ibadat Ke Faide

Book Name:Ibadat Ke Faide

ان میں انسانوں کی 3قسمیں بیان ہوئیں :  ( 1 ) : متقی؛ ان کے متعلق اللہ پاک نے فرمایا کہ یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جو اللہ پاک کی طرف سے پختہ ہدایت پر بھی ہیں اور کامیاب بھی ہیں  ( 2 ) : کافِر؛ ان کے متعلق فرمایا کہ یہ بہت بدبخت ہیں کہ ان کے دِلوں اور کانوں پر مہر لگی ہوئی ہے ، آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے  ( 3 ) : مُنَافق؛ یہ انتہائی بُرے اور بدترین کافِر ہیں ، جو دِل میں کفر چھپاتے اور زبان سے کلمہ پڑھتے ہیں۔ ان کے متعلق فرمایا کہ ان کے لئے دَرْدناک عذاب ہے۔

بالکل واضِح اور ظاہِر بات ہے کہ کوئی بھی عقل مند جب انسانوں کی یہ 3 قسمیں پڑھے گا تو چاہے گا کہ میں متقی بن جاؤں تاکہ مجھے ہدایت پر استقامت بھی ملے اور میں دُنیا و آخرت میں کامیاب بھی ہو جاؤں۔ چنانچہ اب آیت نمبر 21 میں تقویٰ حاصِل کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے۔

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

اللہ پاک فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ

ترجَمہ کنزُ العرفان : اے لوگو !

یہ عام خِطاب ہے ، کسی ایک زمانے یا کسی ایک طبقے کے لوگ مراد نہیں بلکہ ہر وہ جو اِنسان ہے ، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی اَوْلاد میں ہے ، وہ چاہے دُنیا کے کسی بھی خِطّے میں رہتا ہو ، کسی بھی زمانے میں ہو ، غرض کہ ہر انسان کے لئے حکم ہے کہ

اعْبُدُوْا

ترجَمہ کنزُ العرفان : عبادت کرو

مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہاں لفظِ عبادت کا وسِیْع معنی کیا جائے گا