Book Name:Ibadat Ke Faide
کر کے اور نہ جانے کس کس انداز میں گُناہوں کا بازار گرم کر کے اس یومِ شکر کو یومِ وبال بنا دیتے ہیں۔
الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا نِرالاانداز ہے۔ دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کر کے مَقصدِ پاکستان کو پُورا کرتے ہوئے جشنِ آزادی مناتے ہیں۔ الحمدللہ ! مدنی قافلہ بھی ایک عِبَادت ہے بلکہ اس میں بہت ساری عبادات ( مثلاً پنجگانہ نماز باجماعت ، تہجد ، اشراق چاشت کے نوافِل ، زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں گزارنے اور سنتیں سیکھنے سکھانے ) کی سعادت ملتی ہے۔ لہٰذا آپ سے بھی درخواست ہے کہ ان چھٹیوں کا فائدہ اُٹھائیے ! سنتیں سیکھنے اور سکھانے کی نِیّت سے مدنی قافلے میں سَفَر کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر