Ibadat Ke Faide

Book Name:Ibadat Ke Faide

سحری کے وقت بیٹھ جاتے اور اللہ پاک کے حُضُور گریہ و زاری کرتے  ( یعنی آنسو بہاتے ہوئے )  کہتے : یہ وہ کام ہے ، جس کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ، خدانخواستہ اگرہمارا اِخْتتام خیر کے ساتھ نہ ہوا تو ہم ہلاک ہو جائیں گے۔ ( [1] )  

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی                                                         ہائے ! میں نارِ جہنم میں جلوں گا یاربّ !

عفْو کر اور سدا کے لئے راضی ہوجا                                                        گر کرم کر دے  تُو جنت میں رہوں گا یاربّ !  ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کثرتِ عِبَادت کے فائدے

اللہ پاک ہمیں بھی کَثْرتِ عِبَادت کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش ! دِل میں اللہ پاک کی محبّت گھر کر جائے اور ہم کَثْرت کے ساتھ عِبَادت کرنے والے بن جائیں۔آئیے ! عِبَادت کی رغبت بڑھانے کے لئے کثرتِ عِبَادت کے دِینی و دُنیوی فائدے سُنتے ہیں :

والِدِ اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو عِبَادت کرتا ہے : * اللہ پاک اس سے محبت فرماتا ہے * اسے عظمت ملتی * اس کے کام سنورتے * مشکلات میں اس کی مدد کی جاتی * دُشمن کے شَر  سے بچایا جاتا * اس کے دِل سے وحشت دُور کی جاتی * اسے بلند ہمتی عطا کی جاتی ہے  * اس  کا دل وسیع ہوجاتا ہے ، وہ عِلْم بآسانی سیکھ لیتا ہے * مخلوق کے دِل میں اس کی مَحبَّت ڈالی جاتی ہے * اسے بَرَکت  نصیب ہوتی ہے یہاں تک کہ لوگ اس کے کپڑوں اور مکان سے بھی بَرَکت حاصِل کرتے اور فائدہ اٹھاتے ہیں * عِبَادت گُزار مُسْتَجَابُ الْدَّعْوَات ہو جاتا ہے یعنی اس کی دُعا قبول ہوتی ہے * عِبَادت سے روح کو تازگی


 

 



[1]...صفۃ الصفوۃ ، جزء : 3 ، جلد : 2 ، صفحہ : 84۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 85۔