Book Name:Ibadat Ke Faide
اور قوت ملتی ہے ، اَطِبّا ( Doctors ) کے نزدیک حفظانِ صحّت کے لئے عِبَادت سے بہتر کوئی چیز نہیں ، جو شَخْص ریاضت کرتا ہے اس کادِل خوش اور بدن چُست رہتا ہے * عِبَادت گُزار موت کی سختی سے محفوظ رہے گا * اسے ایمان پر ثابِت قدمی نصیب ہو گی * اسے جوارِ رحمت میں جگہ ملتی ہے * فرشتے اسے قبر کے عذاب سے بچاتے اور نکِیْرَین کے سوالوں کے جوابات سکھاتے ہیں * اس کی قبر روشن اور فراخ کر دی جاتی ہے * قیامت کے دِن اسے تاج پہنایا جائے گا * عِبَادت گزار میدانِ محشر میں بُراق پر سوار ہو کر آئے گا * اس کا حساب نہ ہو گا ، ہُوا بھی تو آسانی سے لیا جائے گا * اسے حوضِ کوثر سے پانی پینا نصیب ہو گا کہ پھر کبھی پیاس نہ لگے گی * عِبَادت گُزار پل صراط پر آسانی سے گزرے گا * رِضائے اِلٰہی سے مُشَرَّف ہو گا * عِبَادت گزار روزِ قیامت عرشِ الٰہی کے سائے میں جگہ پائے گا * روزِ قیامت اسے دیدارِ الٰہی نصیب ہو گا اور یہ نعمت سب نعمتوں سے افضل ہے۔ ( [1] )
مِری زِندگی بس تری بندگی میں ہی اے کاش گزرے سدا یااِلٰہی ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! 14 اگست آنے والی ہے۔ 14 اگست کو جشنِ آزادی منایا جاتا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں ہدایت نصیب فرمائے ! جشنِ آزادی منانے کے لحاظ سے بھی حالات بہت عجیب ہوتے جا رہے ہیں ، یومِ آزادی حقیقت میں یومِ شکر ہے ، اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اپنا ایک آزاد ملک عطا فرمایا مگر لوگ میوزک بجا کر ، فضول خرچیاں