Book Name:Dil Ki Islah Kyon Zarori Hai
اے عاشقانِ رسول ! ہمارا دِل سب سے قیمتی تختی ہے ، اسے گُنَاہوں سے پاک کرنا مطلوبِ دِین ہے ، یہی اِصْلاح کا راز ہے ، اسی سے آدمی سنورتا ہے ، اسی سے کام بنتے ہیں۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَلَاۤ وَ اِنَّ فِي الجَسَدِ مُضْغَةً : اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الجَسَدُ كُلُّهُ ، وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الجَسَدُ كُلُّهُ ، اَلَاۤ وَهِيَ القَلْبُسُن لو ! بےشک جسم میں خون کا ایک لوتھڑا ہے ، جب وہ ٹھیک ہو جائے ، تمام جسم ٹھیک ہو جاتا ہے اور جب وہ لوتھڑا بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے ، سُن لو ! وہ لوتھڑا دِل ہے۔ ( [1] )
صحابئ رسول حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے پیارے اور آخری رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو فرمایا : دَعْ مَا یَرِیْبُکَ اِلیٰ مَا لَا یَرِیْبُکَ جو تیرے دِل میں کھٹکے ، اسے چھوڑ دو ! یہاں تک کہ کوئی کھٹک باقی نہ رہے۔ اس شخص نے عرض کیا : یَارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میں دِل کی کھٹک کیسے جان سکتا ہوں ؟ فرمایا : جب تم کچھ کرنے لگو تو اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر دیکھ لیا کرو ! بےشک دِل حرام پر لرزتا ہے ، دھڑکن تیز ہوتی ہے اور حلال کام پر دِل پُرسکون ہوتا ہے۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک نے ہمارے دِل میں یہ خاصِیّت رکھی ہے کہ بُرا کام