Book Name:Dil Ki Islah Kyon Zarori Hai
درودِ پاک پڑھے ، اللہ پاک پر حق ہے کہ اس کے اُس دِن اور اُس رات کے گُنَاہ مُعَاف فرما دے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [2] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
علَّامہ ابنِ جوزی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایک بچہ مدرسے میں اپنی تختی دھو رہا تھا ، پانی سے تختی کی سیاہی نہ اُتری تو بچے نے ایک رَسِّی لی ، اسے پانی سے گیلا کیا ، پھر رَسِّی پر مِٹی لگائی اور اس کے ذریعے سیاہی دھونے لگا ، قریب ہی ایک شخص کھڑا یہ منظر دیکھ رہا تھا ، تختی دھونے کا یہ نرالا انداز دیکھ کر اُس شخص نے کہا : بیٹا ! تختی کو رَسِّی سے کیوں رگڑ رہے