$header_html

Book Name:Dil Ki Islah Kyon Zarori Hai

12دینی کاموں میں ایک دینی کام : نیک اعمال

 اے عاشقانِ رسول ! دل کی اصلاح کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دل کی اصلاح بھی ہوگی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام ہے : نیک اعمال بھی ہے : اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ       ( پ28 ، سورۂ حشر : 18 )

ترجمہ کَنْزُ الْاِیمان : اور ہر جان دیکھے کہ کل کے لئے کیا آگے بھیجا۔

 * سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کے لئے  عَمَل کرے ( [1] )   * اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات ، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ 

 * دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے : رسالہ نیک اَعْمال * بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں * ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں * روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہوتا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں * دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے * اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔

آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے ! روزانہ اپنا جائِزہ لیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت فائدہ ہوگا


 

 



[1]... ترمذی ، ابواب صفۃ القیامۃ ، صفحہ : 583 ، حدیث : 2459 ۔



$footer_html