$header_html

Book Name:Dil Ki Islah Kyon Zarori Hai

کائنات نے حَسَد کرنے والے کو شیطان کے ساتھ مِلایا اور حکم دیا کہ ان سب سے پناہ مانگو !  ( [1] )  حدیثِ پاک میں ہے : حَسَد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے ، جیسے آگ سوکھی لکڑی کو جلادیتی ہے۔  ( [2] )

امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : حَسَد بےچینی اور بےمقصد غم و فِکْر میں مبتلا کرتا ہے ، حَسَد کی وجہ سے انسان ذِلَّت و محرومی کی لعنت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور حَسَد کی ایک بڑی تباہ کاری یہ کہ حَسَد دِل کو اندھا کر دیتا ہے ، یہاں تک کہ اللہ پاک کے اَحْکام سننے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ ( [3] )  

لہٰذا جو شخص اپنے دِل کی اِصْلاح چاہتا ہے ، اسے چاہئے کہ حَسَد سے بچے ، جو کچھ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے ، اس پر راضی رہے ، دوسروں کو ملی ہوئی نعمتوں پر نظر نہ رکھے ، لالچ ، مال و دولت کی محبّت سے بچے ، موت کو یاد کرے۔

حسد سے متعلق مزید معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ کا حسد نامی رسالہ خریدئیےاور پڑھئے ، آپ اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مُفت ڈاؤن لوڈ  ( Download ) بھی کر سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! حَسَد کی آفت سے نجات ملے گی اور دِل پاک ہو جائے گا۔

 ( 3 ) : جَلد بازی

دِل کی سختی اور اس کی اِصْلاح میں ناکامی کا تیسرا بڑا سبب ہے : عُجْلَت  ( جلد بازی )  یعنی کوئی بھی کام بغیر سوچے سمجھے ، بغیر غَوْر و فِکْر کئے کر گزرنا۔


 

 



[1]...منہاج العابدین ، صفحہ : 163 بتغیر قلیل ۔

[2]...ابن ماجہ ، کتاب الزہد ، باب الحسد ، صفحہ : 683 ، حدیث : 4210 ۔

[3]...منہاج العابدین ، صفحہ : 164 بتغیر قلیل ۔



$footer_html