$header_html

Book Name:Dil Ki Islah Kyon Zarori Hai

جلدبازی 2 طرح دِل کے بگاڑ اور اِصْلاح میں ناکامی کا سبب بنتی ہے :  ( 1 ) : ایک اِس طرح کہ دِل کی اِصْلاح کے لئے وقت درکار ہے؛ اگر کسی ولئ کامِل کی نگاہِ عنایت نصیب ہو جائے تب تو ایک ہی نظر میں دِل پاک صاف ہو جاتا ہے ، ورنہ اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے ، نیک اَعْمَال سے آہستہ آہستہ دِل پاک ہوتا ہے بلکہ دِل گُنَاہوں کی سیاہی میں اَٹا ہوا ہو تو ایک طویل عرصہ تَو نیکیوں کی عادَت  بناتے لگ جاتا ہے ، پھر کہیں دِل کی سیاہی اُترنا شروع ہوتی ہے مگر جلد باز آدمی اتنا صبر نہیں کرتا ، وہ دو چار دِن کوشش کرتا ہے ، بظاہِر فائدہ نہیں دیکھتا تو ہمّت ہار بیٹھتا ہے یُوں اس کے لئے دِل کی اِصْلاح کر پانا انتہائی دُشوار ہو جاتا ہے۔ اس لئے دِل کی اِصْلاح چاہئے تو ضروری ہے کہ آدمی جلد بازی چھوڑ دے اور دِل کی صَفَائی کے لئے نیکیوں میں لگا رہے ، کوشش کرتا رہے۔

    ( 2 ) : عُجْلَت کے سبب دِل کے سخت ہو جانے کی دوسری وجہ ہے کہ  دِل کی اِصْلاح کےلئے وَرَع  ( یعنی پرہیزگاری مثلاً گُنَاہوں سے بچنا )  بہت ضروری ہے اور پرہیزگاری کی اَصْل یہ ہے کہ بندہ ہر کام ٹھہر کر ، غور و فِکْر سے کرے ، جب آدمی صبر وتحمل اور غور وفکر کے بجائے جلد بازی سے کام لے گا ، غور و فِکْر نہیں کرے گا تو اس کا گُنَاہوں میں مبتلا ہو جانے کا سخت اندیشہ ہے ، مثلاً وہ بےسوچے سمجھے بولنے کا عادِی ہوا تو جھوٹ ، غیبت ، چغلی وغیرہ گُنَاہوں میں پڑ سکتا ہے ، اگر بغیر سوچے سمجھے کھانے کا عادِی ہے تو حرام کھانے میں مبتلا ہو سکتا ہے ، یوں جلد باز کا گُنَاہوں سے بچ پانا سخت دُشْوار ہے اور اگر گُنَاہوں سے نہ بچ پایا تو دِل  کی اِصْلاح کیسے ہو گی ؟ بلکہ گُنَاہوں کی مزید سیاہی  دِل پر چڑھتی جائے گی۔


 

 



$footer_html