Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

ہو رہی تھیں ، معاذَ اللہ ! قرآنی آیات کے مفہوم بدلنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی تھیں ، اسلامی تعلیمات کو بدلنے کی جسارت ہو رہی  تھی ،  اس فتنوں کے وقت میں  اللہ پاک نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی صُورت میں دُنیائے اسلام کو ایک عظیم نعمت سے نوازا ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مُجَدِّد بَن کر تشریف لائے اور الحمد للہ ! آپ نے فتنوں کا سَر قلم کر دیا ، اُن  کی سازشوں کو ناکام بنایا ، بدمذہبی کا زَور توڑا ، بدعقیدگی کا خاتمہ کیا ، اَصْل اسلامی عقائد کی دُرُست تشریح فرمائی ، اسلامی عقائد پر ، اسلام کی اعلیٰ تعلیمات پر ، قرآن کی عِزَّت و حُرْمت پر ، رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی عزّت و نامُوس پر پہرا دیا ، بدعتوں کو مٹایا ، سنتوں کو عام کیا ، معاشرے کی اِصْلاح فرمائی ، لوگوں کو عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے اور الحمد للہ ! فتنوں کو مٹا کر دِیْن کا پرچم بلند فرما دیا۔

پیارے اسلامی بھائیو !  ہمارے اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ الحمد للہ ! ہَمَہ جِہَت شخصیت ہیں یعنی آپ کی سیرتِ پاک کو جس پہلو سے دیکھا جائے ، بَس کمال ہی کمال نظر آتا ہے ، جس طرح اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت بڑے مُفَسِّر ہیں ، زبردست مُحَدِّث ہیں ، بے مثال عالِم ہیں ، باکمال مفتی ہیں ، عابِد ہیں ، زاہِد ہیں ،  اسی طرح اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ایک ولئ کامِل  اور پِیرِ کامِل بھی ہیں۔ آج بھی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے لاکھوں کروڑوں مرید دُنیا میں موجود ہیں  اور جتنے عطاری ہیں وہ تو الحمد للہ ! ہیں ہی رَضْوی کہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے واسطے سے ہی سلسلہ قادریہ میں بیعت کرتے ہیں۔ اور جو عاشقانِ رسول اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے سلسلے میں بیعت نہیں ہیں ، وہ بھی عاشقِ اَعْلیٰ حضرت تو یقیناً ہیں کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ عشقِ رسول کی ، سُنِّیت کی پہچان ہیں۔