Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

میں عصر کے لئے کب چلوں گایہ ذِہن بنا لیں ، عصر کی نماز میں جاتے ہوئے کیا پڑھتا ہوا جاؤں گا ، یہ سوچ لیں ، یُوں نماز کے بعد بھی ہم زیادہ نہیں تو کم از کم 5 سے 10 منٹ ایسے کاموں میں مَصْرُوف رہیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نماز والی کیفیت دِل پر طاری رہے گی۔

یہ جدول بطور مثال عرض کیا ہے ، بہر حال ! نماز کے لئے جانے سے لے کر واپس آنے تک کا جو وقت ہے ، یہ وقت تو لگنا ہی لگنا ہے ، نماز فرض ہے ، ہم نے پڑھنی ہی پڑھنی ہے ، لہٰذا یہ وقت ہم یُوں پلاننگ کے ساتھ گزاریں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اسی وقت میں بہت ساری نیکیاں کمانے میں کامیاب  ( Successful ) ہو جائیں گے۔

میں ساتھ جماعت کے پڑھوں ساری  نَمازیں       اللہ ! عبادت میں مِرے دل کو لگا دے ( [1] )

 ( 3 ) : دِن کا پہلا اور آخری وقت نیکیوں میں گزارئیے !

دِن اور رات کا جدول بنانے سے متعلق تیسرا مدنی پھول؛ یہ کہ دِن کا ابتدائی اور آخری وقت نیک کاموں کے لئے وقف کر دیجئے !  کیونکہ یہ دونوں وقت بہت بابرکت اور بہت اہمیت والے ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ ( ۱۷ )     ( پارہ : 21 ، سورۂ روم : 17 )

ترجَمہ کنز الایمان : تو اللہ کی پاکی بولو جب شام کرو  اور جب صبح ہو ۔

ایک مقام پر اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَاۚ                                 ( پارہ : 16 ، سورۂ طہٰ : 130 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور اپنے رب کو سراہتے  ( تعریف کرتے ) ہوئے اس کی پاکی بولو سورج


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 114۔