Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

پانے سے بہتر ہے ۔ ( [1] )  

 ( 2 ) : نمازوں کے اَوْقات اہتمام کے ساتھ گزارئیے !

دِن رات کیسے گزارنے ہیں؟ اس تعلق سے دوسرا مدنی پھول : یہ کہ نماز پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے ، یہ وقت پُورے اہتمام کے ساتھ ، بھرپُور پلاننگ ( Planning )  کے ساتھ گزارئیے !  ہم جب نماز کے لئے گھر یا دُکان سے چلتے ہیں ، اُس وقت سے لے کر واپس گھر یا دُکان پر آنے تک کم و بیش 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہو گا۔ یہ جو 15 سے 20 منٹ ہیں ، یہ پُوری پلاننگ کے ساتھ گزارنے چاہئیں ۔ ہمارے ہاں ہوتا کیا ہے؟ مسجد میں وُضُو خانے پر پہنچ کر موبائل جیب میں ڈالا ، جلدی جلدی وُضُو کیا ، وُضُو کاپانی مسجد کے فرش پر ٹپکاتے ہوئے پھر جیسے تیسے نماز پڑھی ، مسجد سے نکلے تو موبائل پھر ہاتھ میں... ! ! ٹہلتے ، ہاتھ ہِلاتے ، مختلف سوچوں میں کھوئے ہوئے یا کوئی دوست ساتھ ہے تو اس کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے واپس لوٹ آئے۔

ایسے نہ کریں۔ نماز پُورے اہتمام  ( Pre-arrangement ) کے ساتھ پڑھیں۔ یہ 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ ہم نماز کے لئے نکال  رہے ہیں ، یہ بھی ہماری زِندگی کا حِصَّہ  ( Part of life ) ہے بلکہ دیکھا جائے تو یہ زِندگی کا سب سے قیمتی حِصَّہ ہے کہ اس وقت ہم اپنے اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو رہے ہیں ، اس لئے اس وقت کو پُوری فِکْر مندی کے ساتھ گزارنا چاہئے۔ کیسے گزارنا ہے؟


 

 



[1]... فیضانِ نماز ، صفحہ : 139۔