Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ دِن رات گزارنے کا آسان جدول عرض کیا گیا ، اس کے مُطَابق  ہم دُنیوی مَصْرُوفیات کو نبھاتے ہوئے بڑی آسانی سے نیکیوں والی زِندگی گزارنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔  اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال

اَلْحَمْدُ للّٰہ ! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے نیکیاں کرتے ہوئے اچھے انداز میں دِن رات گزارنے کا ایک بہترین نسخہ عطا فرمایا ہے جس کا نام ہے : نیک اَعْمَال۔ اسلامی بھائیوں کے لئے : 72 نیک اعمال۔ اسلامی بہنوں کے لئے 63 ، اسکولز ، کالجز اورجامعۃ المدینہ کے طَلباکے لئے 92 ، طالبات کے لئے 83اورمدرسۃُ المدینہ کے بچوں کے لئے40 ، اِسی طرح اسپیشل پرسنز  ( Special Persons یعنی گونگے ( Deaf )  بہرے ( Dumb )  اور نابینا ( Blind )  ) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 ، قیدیوں کے لئے52 نیک اعمال مُرتَّب  فرمائے ہیں۔یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  ( www.dawateislami.net )  سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے  گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اوراس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔