Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امام اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا دِن رات کا جَدْوَل ( Schedule )

حضرت مِسْعَر بن کِدَام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہ عنہ کی مسجِد میں حاضِر ہوا ، میں نے دیکھا کہ نمازِ فَجر ادا کرنے کے بعد آپ رَضِیَ اللہ عنہ لوگوں کو سارا دِن علمِ دین پڑھاتے  رہتے ، اِس دوران صِرف نَمازوں کے وَقفے ( Prayer Breaks )  ہوئے۔ بعدنَمازِ عشاآپ رَضِیَ اللہ عنہاپنے مکان میں تشریف لے گئے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سادہ لباس پہن کر خوب عِطْر ( Perfume )  لگا کر فَضائیں مہکاتے ، اپنا نورانی چِہرہ چمکاتے ہوئے ، مسجِد کے کونے میں نوافِل میں مشغول ہوگئے یہاں تک کہ صبحِ صادِق ہوگئی ، اب درِ دولت ( یعنی مکانِ عالیشان )  میں تشریف لے گئے اور لباس تبدیل کرکے واپَس آئے اورنَمازِ فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد گزَشتہ کل کی طرح عشا تک سلسلۂ درس و تدریس  ( Teaching ) جاری رہا۔ میں نے سوچا آپ  رَضِیَ اللہ عنہ بہت تھک گئے ہوں گے ، آج رات تو ضَرور آرام فرمائیں گے ، مگر دوسری رات بھی وہی معمول رہا۔ پھر تیسرا دن اور رات بھی اِسی طرح گزرا۔ میں بے حد مُتَأَثِّر ہوا اور میں نے فیصلہ کرلیا کہ عمر بھر ان کی خدمت میں رہوں گا۔ چُنانچِہ میں نے ان کی مسجِد ہی میں مستقل ( Permanently )  قِیام اختِیار کرلیا۔ میں نے اپنی مدّتِ قِیام میں ، امامِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کو دن میں کبھی بے روزہ اور رات کو کبھی عبادت و نوافِل سے غافِل  ( Heedless ) نہیں دیکھا ۔ا لبتّہ ظہر سے پہلے آپ رَضِیَ اللہ عنہ  تھوڑا سا آرام فرما لیا کرتے تھے۔ ( [1] )    


 

 



[1]... مناقِب الامام اعظم للکردری ، صفحہ : 230 تا 231 بتغیر قلیل ۔