Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
دیجئے کہ اللہ پاک نے اسے آگ سے نجات عطا فرما کر جنت میں داخل فرما دیا ہے۔ ( [1] )
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی !
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !
ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی !
میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقْت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی !
دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
روزانہ یہ 4 کام بھی کیجئے !
حُجَّۃ ُالْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اسلافِ کرام رحمۃ اللہ علیہم ہر روز4 کام جمع کرنے کو مستحب جانتے تھے : ( 1 ) : روزہ رکھنا ( 2 ) : صدقہ دینا اگرچہ تھوڑا ہی ہو ( 3 ) : مریض کی عیادت کرنا ( 4 ) : جنازے میں حاضر ہونا۔ ان 4 کاموں کے متعلق پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ جَمَعَ بَیْنَ ہٰذِہٖ الْاَرْبَعِ فِیْ یَوْمٍ غُفِرَ لَہٗیعنی جس نے ان 4 امور کو ایک دن میں جمع کیا تو اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔ ( [3] ) ایک روایت میں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ( [4] )
اگر ان میں سے بعض کے کرنے کا موقع ملے اور بعض سے عاجز آ جائے ( کہ کسی وجہ سے نہ کر پائے ) تو اسے اس کی نیت کے اعتبار سے تمام اعمال کا ثواب ملے گا۔