Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

لیا کرے )  اور موت کے بعد  ( والی زِندگی )  کے لئے عَمَل کرے۔ ( [1] )  

دِن رات کا جَدْوَل کیسا بنائیں...؟

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ حقیقت  ( Reality ) ہے ، ہماری ایک ایک سانس قیمتی ہے ، ایک ایک لمحہ انمول  ( Precious ) ہے ، عقل مند وہی ہے جو اپنے دِن اور رات نہایت احتیاط  ( Caution ) کے ساتھ ، سوچ سمجھ کر نیکیاں کرتے ہوئے گزارے۔ اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب فرمائے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دِن رات کا جَدْوَل ( Schedule )  بنائیں ، جس میں دُنیا کے جائِز اور ضروری کام بھی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ دِن اور رات کا ایک بڑا حِصَّہ آخرت کے لئے ، نیک کاموں کے لئے بھی رکھیں۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ فرماتے ہیں : کوشش کیجئے کہ صبح اٹھنے کے بعد سے لے کر رات سونے تک سارے کاموں کے اوقات مقرَّر ( Fix )  ہوں مَثَلا ًاتنے بجے تہجد ، علمی مشاغل ، مسجد میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز فجر  ( اسی طرح دیگر نمازیں بھی ) اشراق ، چاشت ، ناشتہ ، کسبِ معاش ، دوپہر کا کھانا  ( Lunch ) ، گھریلو معاملات  ( Domestic Affairs ) ، شام کے مشاغِل ، اچھی صحبت ، ( اگر یہ مُیَسَّر نہ ہو توتنہائی بدر جہابہتر ہے ) ، اسلامی بھائیوں سے دینی ضروریات  ( Religious Needs ) کے تحت ملاقات  وغیرہ کے اوقات متعین کر لئے جائیں جو اس کے عادی نہیں ہیں ان کے لئے ہو سکتا ہے شروع میں کچھ دشواری  ( Difficulty ) پیش آئے ۔ پھر جب عادت پڑجائے گی تو اس کی برکتیں ( Benefits )


 

 



[1]... ترمذی ، ابواب صفۃ القیامۃ و الرقائق و الورع ،  صفحہ : 583 ، حدیث : 2459۔