Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

تلاوت کرنے میں شاید ایک منٹ لگے گا ، مختصر وظیفہ پڑھ لیں ، تسبیحِ فاطمہ پڑھ لیں یا جو بھی آپ کے پِیْر صاحِب کی طرف سے عطا کردہ اَوْراد و وظائِف ہیں ، ایک سے ڈیڑھ منٹ میں وہ پڑھ لیں ، پھر صِرْف ایک منٹ کے لئے آنکھ بند کر کے قبر و آخرت ، موت ، روزِ قیامت اُٹھنے ، بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِر ہونے کا تَصَوُّر باندھئے ! آخر میں دُعا مانگ لیجئے ! یوں یہ چاروں کام  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! 5 منٹ میں پُورے ہو جائیں گے ، یہ چاروں کام  ( تِلاوت ، ذِکْر اَذْکار ، غور و فِکْر اور دُعا )  ہر نماز کے بعد کرنے کی کوشش کریں۔

ہم اس انداز سے نماز پڑھیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ایسی نماز ہمارے دِل پر اَثَر  ( Influence ) کرے گی ، اللہ پاک نے چاہا تو پُرسوز کیفیت بنے گی مگر ہو سکتا ہے کہ جیسے ہی مسجد سے نکلیں ، اپنے کاموں میں  مَصْرُوف ہوں تو یہ کیفیت ختم ہو جائے لیکن کوشش کر کے کچھ دیر کے لئے 5 یا 10 منٹ اس کیفیت کو اپنے اُوپَر طاری رکھیں ، وہ کیسے؟ * نماز کے بعد گھر یا دُکان وغیرہ پر جاتے ہوئے ، ذِکْر و درود جاری رکھیں * کچھ دَیْر تک کوئی نعتیہ یا دُعائیہ شعر آہستہ آواز میں طرز کے ساتھ پڑھتے رہیں  ( وسائِل بخشش میں شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے بہت سے آسان اَشْعار مل جائیں گے ، روزانہ کوئی ایک شعر دیکھ لیجئے ! مثلاً یہ شعر )

خدایا ! بُرے خاتمے سے بچانا              پڑھوں کلمہ جب نکلے دَم یااِلٰہی ! ( [1] )

یوں کوئی نعتیہ ، دُعائیہ شعر لے لیں اور نماز کے بعد کچھ دیر تک ہلکی ہلکی آواز میں طرز کے ساتھ پڑھتے رہیں * اگلی نماز کا وقت دیکھ لیں ، مثلاً ظہر کی نماز پڑھ کر آئے ہیں ، توPrayer Time  ایپلی کیشن کے ذریعے عصر کا وقت دیکھ لیں کہ کب شروع ہو رہا ہے ،


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 110۔