Book Name:Dost Kaise Banaye

دوستی سے متعلق فرامینِ امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ

پیارے اسلامی بھائیو !  آئیے ! دوستی کے متعلق امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے فرامین سُنتے ہیں : * اچھے دوست کو پہچاننے کے لئے اُس کے ساتھ سفر کریں یا کو ئی معاملہ مثلاًخریدوفروخت وغیرہ کریں * غیبت اور تُہمت لگانے والے شخص سے دوستی نہ کریں ، دُور رہیں * دُنیاوی دوستیوں کے نقصانات بارہا دیکھے ہیں * جو فارغ ہو وہی ذاتی دوستیاں کر سکتاہے ، جو دِینی کاموں میں مصروف ہو ، اس کے پاس ذاتی دوستی کے لئے وقت نہیں * ذاتی دوستی والا دعوتِ اسلامی کے کسی عُہدے کے لئے کارآمد نہیں * جو دِین  کا کام کرنا چاہتاہے ، وہ ذاتی دوستیوں سے بچے * بدعقیدہ کی دوستی آگ میں  ہاتھ ڈالنے سے زیادہ نقصان دہ ہے * امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ  رسالہ نیک اعمال میں فرماتے ہیں : کیا آپ کی کسی ایک یا چند سے دُنْیَوی طور پر ذاتی دوستی تونہیں ہے ؟  ( ذاتی دوستیاں اور گروپ ، تنظیمی کاموں کی ترقّی میں عام طور پر رُکاوٹ بنتے ہیں۔ )

اللہ پاک ہمیں بُری دوستیوں سے محفوظ فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو ! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں پانے ، نمازوں کے پابند بننے ، اپنی اور دوسروں کی اِصْلَاح کی کوشش کرکے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور جتنا ہو سکے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں ایک دینی  کام ہے :