Book Name:Dost Kaise Banaye

اچھے دوست کی5 صِفَات

پیارے اسلامی بھائیو ! دوست کیسا ہو ؟  اس تعلق سے حُجَّۃ ُالْاِسْلام ، امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : انسان کے لئے ان  خصلتوں اور صفات کا جاننا ضروری ہے جن کے باعث کسی کی صحبت اختیار کرنے میں رغبت کی جاتی ہے۔ مزید فرماتے ہیں : صِرْف ایسے شخص کی صحبت اختیار کرنی چاہئے جس میں یہ 5 خُوبیاں ہوں :

پہلی صفت : عقل مند ہو

امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بےوقوف کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، اس کا ساتھ کتنا ہی طویل ہو انجامِ کار وَحْشَت اور جدائی ہوتا ہے۔عقل مند کی صحبت اختیار کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ بےوقوف شخص اگر تمہیں فائدہ پہنچانے اور تمہاری مدد کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو پھر بھی تمہیں نقصان پہنچاتا ہے اور اسے اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ کہا گیا ہے کہ بے وقوف سے دوری اختیار کرنا اللہ پاک کے قُرْب کا ذریعہ ہے۔ ( [1] )  

کہتے ہیں : ایک شِکاری  ( Hunter ) ایک مرتبہ جنگل میں شِکار کرنے گیا ، اس نے دیکھا کہ وہاں ایک بندر ہے ، جس کے پاؤں میں کانٹا چبھا ہوا ہے ، شِکاری کو بندر ( Monkey )   پر ترس آیا اور اس نے وہ کانٹا نکال دیا ، بس ! اسی ہمدردی کی بِنا پر بندر اور شِکاری کی دوستی ہو گئی ، بندر شِکاری کے ساتھ ہی رہنے لگا ، لوگوں نے شِکاری کو بہت سمجھایا کہ بندر ایک بےوقوف جانور ہے ، اس کی دوستی تمہیں نقصان پہنچائے گی مگر شِکاری نے کسی کی بات پر توجہ نہ دی۔ ایک دِن یوں ہوا کہ شِکاری سو رہا تھا ، بندر اس کے قریب بیٹھا اسے ہوا دے


 

 



[1]...احیاء العلوم ، کتاب : آداب الالفۃ …الخ ، باب : الاول ، جلد : 2 ، صفحہ : 211 ملتقطًا۔