Book Name:Dost Kaise Banaye

پر عَمَل کرنا فرض کا درجہ رکھتا ہے۔ ( [1] )     

انسان اپنے دوست کے دِین پرہوتا ہے

ترمذی شریف کی حدیثِ پاک ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيْلِهِ ، فَلْيَنْظُرْ اَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے ، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کررہا ہے۔ ( [2] )

یعنی عموماً انسان اپنے دوست کی سیرت و اخلاق اختیار کر لیتا ہے ، کبھی اس کا مذہب بھی اختیار کر لیتا ہے ، لہٰذا اچھوں سے دوستی رکھو تاکہ تم بھی اچھے بن جاؤ ! اور کسی سے دوستی کرنے سے پہلے اسے جانچ لو کہ اللہ و رسول کا فرمانبردار ہے یا نہیں۔ صُوفیائے کرام فرماتے ہیں : انسان کی طبیعت میں اَخْذ  یعنی لے لینے کی خاصِیَّت  ( Quality ) ہے ، حریص کی صحبت سے حِرْص اور زاہِد کی صحبت سے زُہد و تقویٰ ملے گا  ( لہٰذا ہر ایک کو چاہئے کہ کسی کو دوست بنانے سے پہلے خوب غور و فِکْر کر لے ، جانچ لے کہ میں کسے دوست بنا رہا ہوں ) ۔ ( [3] )

عقل مندی کی ایک بات

پیارے اسلامی بھائیو ! اس حدیثِ پاک پر بار بار غور فرمائیے ! رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيْلِهِ آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ دوست بنانا کتنا اَہَم معاملہ ہے۔ ہمارے ہاں تو راہ چلتے دوستی ہو جاتی ہے۔ ایک آدھ گھنٹہ بس میں اکٹھے سَفَر ( Travel ) کیا ، بات چیت ہوئی ، اپنا نمبر دیا ،


 

 



[1]...کشف المحجوبمترجم ، صفحہ : 499بتغیر۔

[2]...ترمذی ، کتاب الزہد ، صفحہ : 566 ، حدیث : 2378۔

[3]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 599 بتغیر قلیل ۔