Book Name:Dost Kaise Banaye

نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

شکر کرنا سُنّت ہے 

2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : ( 1 ) : بندے کا ہر نوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ کریم کا شکر کرنا اللہ پاک کو پسند ہے۔ ( [2] )   ( 2 ) : اپنی زبانیں ذِکْر سے اور دِل شکر سے تَر رکھو ! ۔ ( [3] )

 اے عاشقانِ رسول ! شُکر کرنا سُنّت ہے * اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے شکر کرتے تھے * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی ناشکری نہیں کی * شکر اعلیٰ عبادت ہے * شکر کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے * بندے کو نعمت ملے ، بندہ شکر کرے ، اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  بندہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔  ( [4] )  

شکر کرنے کا طریقہ : * حضرت ابو بکر شبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نعمت کو دیکھنے کے بجائے ، نعمت دینے والے پر نظر رکھنا شکر ہے۔ ( [5] )  مثلاً آپ کو تنخواہ ( Salary )  ملی ، یہ بھی نعمت ہے ، امتحان میں پاس ہوئے ، بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہوئی ، نماز کی توفیق ملی ، روزہ رکھنے کی


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔

[2]...مُسْلِم ، کتابُ الذِّکْر و الدُّعَا ، صفحہ : 1122 ، حدیث : 6932۔

[3]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : محبۃ ُ اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 419 ، حدیث : 590 ، ملتقطاً۔

[4]...صِرَاطُ الجنان ، جلد : 4 ، صفحہ : 406 ، خُلاصۃً۔

[5]...اِحْیَاءُ العلوم ، کتابُ الصَبْر والشکر ، جلد : 4 ، صفحہ : 103 ، خلاصۃً۔