Book Name:Dost Kaise Banaye

ایک  جگہ ارشاد فرمایا :

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ﳔ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ ( ۲۹ )     ( پارہ : 27 ، سورۂ نجم : 29 )

ترجَمہ کنز الایمان : تو تم اس سے منہ پھیر لو جو ہماری یاد سے پھرا  اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی۔

 لہٰذا گنہگاروں فاسقوں کی صحبت سے ہمیشہ بچتے رہیں کہ جو گُنَاہ کا عادِی ہو ، اس کی صحبت بعض دفعہ بڑی بربادی کا سبب بن جاتی ہے۔

شرابیوں کی صحبت کا بھیانک انجام

علّامہ احمد ذہبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک شخص شرابیوں کی صحبت میں بیٹھتا تھا ، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو کسی نے اسے کلمہ شریف پڑھنے کی تلقین کی مگر افسوس ! اسے آخری وقت کلمہ پڑھنا نصیب نہ ہوا ، کلمے کی جگہ اس نے کہا : تم بھی پیو اور مجھے بھی پلاؤ ! یہ کہتے ہوئے وہ دُنیا سے رخصت ہو گیا۔ یونہی ایک شطرنج کھیلنے والےکا آخری وقت آیا تو اسے کلمہ پڑھنے کی تلقین کی گئی ، اس پر اس نے کلمے کی جگہ کہا : شَاہَکَ  ( یعنی تیرا بادشاہ ) ، یہ کہتے ہی اُس کا دَم نکل گیا۔ ( [1] )

آہ سلبِ ایمان کا خوف کھائے جاتا ہے              کاشکے مِری ماں نے ہی نہیں جنا ہوتا ( [2] )

 چوتھا وصف : گمراہ نہ ہو

اچھے دوست کا پانچواں وَصْف یہ ہے کہ وہ گمراہ   اور بدمذہب  ( یعنی ضروریاتِ مذہبِ


 

 



[1]...الكبائر للذہبی ، الکبیرۃ العشرون ، فصل فی النرد و الشطرنج ، صفحہ : 65 تقدیم و تاخیر۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 158۔