Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

کھڑی ہوں ، کیا مجھے بھی قبول کر لیا گیا؟ آواز آئی : رابعہ ! ہم نے تیری ہی وجہ سے اُسے قبول کیا اور تیری ہی وجہ سے اپنے قرب سے نوازا۔ ( [1] )  

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز         ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

قلبِ غمگیں کا سامانِ فرحت نماز         ہے مریضوں کو پیغامِ صحّت نماز

پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈ ک ہے یہ  قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نماز

بھائیو ! گر خدا کی رِضا چاہئے              آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کاش ! آج کے اس اجتماعِ پاک سے یہ سنہری حروف ( Golden Words ) ، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یہ ایمان افروز نصیحت ہم تحفہ سمجھ کر لے جائیں اور زندگی بھر کے لئے اپنے دامن سے باندھ لیں کہ اے لوگو ! تم اللہ پاک کے لئے ایسے ہو جاؤ ! جیسے تمہارے بزرگانِ دین ، اللہ پاک کے نیک بندے ہوا کرتے تھے ، رَبِّ کریم تم پر ایسی ہی کرم نوازیاں فرمائے گا ، جیسی اُن پر فرمایا کرتا تھا۔

اللہ پاک ہمیں حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ان مبارک تعلیمات پر عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی !               گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت      ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی !

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت    رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی !  ( [2] )


 

 



[1]... الروض الفائق ، المجلس التاسع والعشرون : فى بعض مناقب الصالحين ، صفحہ : 159۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 102 ملتقطاً۔