Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

ترجَمہ کنز الایمان : وہ جو غلامی کریں گے اس رسول بے پڑھے غیب کی خبریں دینے والے کی جسے لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس توریت اور انجیل میں  وہ انہیں بھلائی کا حکم دے گا اور برائی سے منع فرمائے گا اور ستھری چیزیں ان کے لئے حلال فرمائے گا اور گندی چیزیں اُن پر حرام کرے گا اور اُن پر سے وہ بوجھ اور گلے کے پھندے  جو ان پر تھے اُتارے گا تو وہ جو اس پر  ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اُترا  وہی بامراد ہوئے۔

 یعنی وہ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کون ہیں ؟  اے موسیٰ !   ( 1 ) : وہ اَلرَّسُوْل  ( یعنی خاصُ الخاص )  رسول ہیں، سب رسولوں کو رسالت انہیں کے صدقے عطا کی گئی ہے  ( 2 ) : اے موسیٰ !  ہمارے پیارے محبوب اَلنَّبِیْ یعنی غیب کی خبریں بتانے والے  ( خاص الخاص )  نبی بھی ہیں، اُن کے عِلاوہ جتنے نبی ہیں، سب کو تاجِ نبوت انہی کے صَدْقے عطا کیا گیا ہے  ( 3 ) : اے موسیٰ !  وہ اُمِّی بھی ہیں، یعنی وہ شاندار ماں کے بیٹے ہوں گے ، اُمُّ القریٰ  ( مکّہ مکرمہ میں تشریف لائیں گے ) ، دُنیا میں کسی کی شاگردی، کسی کی مریدی اور کسی سے فیض لینے کا دَھبَّا اُن کے دامن پر نہیں ہو گا، اس کے باوُجود شان یہ ہو گی کہ دُنیا کے بڑے بڑے عالِم، بڑے بڑے فاضِل، بڑے بڑے فلاسفر ( Philosophers )  ان کی شاگردی کے لئے ترسیں گے  ( [1] )   ( 4 ) : اے موسیٰ !  ہمارے  محبوب  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )  کے پاکیزہ نام، اُن کے اعلیٰ اَوْصاف، یہاں


 

 



[1]... تفسیر  نعیمی،پارہ : 9،سورۂ اعراف،تحت الآیۃ : 157 ،جلد : 9 ،صفحہ : 277 ماخوذاً۔