Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

تک کہ اُن کا حلیہ مبارک تورات میں بھی موجود ہے،  انجیل میں بھی ہو گا، ان کے نام،  اَوْصاف ، اَحْوال بنی اسرائیل کو یاد ہوں گے ( 5 ) : وہ لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیا کریں گے  ( 6 ) : بُری باتوں سے منع کیا کریں گے ( 7 ) : وہ اچھی چیزیں جو بنی اسرائیل پر ان کی سرکشی کی وجہ سے حرام کی گئی ہیں، ہمارے محبوب ان کو حلال کر دیں گے ( 8 ) : وہ چیزیں جو بنی اسرائیل کے لئے عارضی طَور پر حلال کی گئی ہیں جیسے شراب وغیرہ، ہمارے محبوب نبی  (صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ) انہیں ہمیشہ کے لئے حرام کردیں گے ( 9 ) : اے موسیٰ !  ہمارے محبوب نبی  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ) بنی اسرائیل سے بوجھ اُتار دیں گے یعنی وہ سخت شرعِی اَحْکام جو بنی اسرائیل کو دئیے گئے جیسے ناپاک کپڑے کو کاٹ دینا، جس عُضْو سے گُنَاہ ہو، اسے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کردینا وغیرہ، ایسے اَحْکام میں اپنی اُمت کے لئے نرمی فرما دیں گے۔ الغرض ہمارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حلّالِ مشکلات  ( مشکلات حل فرمانے والے ) ، دافِعِ  بلِیّات  ( آفتیں دُور کرنے والے )   ہوں گے۔

اے موسیٰ !  بنی اسرائیل یا دُنیا کا کوئی بھی شخص  اگر ہمارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لائے گا، اِن کی، ان کے نام، کام یا ان سے نسبت رکھنے والی کسی چیز کی تعظیم کرے گا، ان کے دِین کی جان، مال یا کسی طرح سے خِدْمت کرے گا، ان کے ساتھ اُترنے والے نُور  ( مثلاً قرآنِ کریم یا حدیث شریف )  کی پیروی کرے گا، ایسا شخص دُنیا میں، مرتے وقت، قبر میں، حشر میں ہمیشہ ہر طرح کامیاب ( Successful )  ہو گا۔ ( [1] )

اللہ !  اللہ !   اے عاشقانِ رسول ! اب یہاں غور فرمائیے !  مقام کونسا ہے ؟  کوہِ طُور؛ دُنیا


 

 



[1]... تفسیر  نعیمی،پارہ : 9،سورۂ اعراف،تحت الآیۃ : 157 ،جلد : 9 ،صفحہ : 277 ماخوذاً۔