Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

مطابق شیرینی وغیرہ تقسیم کر دیجئے !  اگر شیرینی بھی مُیَسَّر نہ ہو تو کوئی بات نہیں، جو مُیَسَّر ہو، وہی سہی، میلاد منانے کے لئے لنگر یا شیرینی وغیرہ ضروری بھی نہیں ہے، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیسہ اور اہتمام نہیں بلکہ دِل کا اِخْلاص قبول ہوتا ہے۔  لہٰذا اللہ پاک نے جو توفیق بخشی ہے، شرکائے محفل کی خِدْمت میں پیش کر دیجئے !  میلاد کی محفل ہو جائے گی، اس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْمْ !  سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔

میلاد منانا بھی تعظیمِ مصطفےٰ میں شامِل ہے

پارہ : 26، سورۂ فتح، آیت : 8 اور 9 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۸) لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُؕ-وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(۹)   ( پارہ : 26،سورۂ فتح : 8 - 9 )

ترجَمہ کنز الایمان : بے شک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر  و ناظر اور خوشی اور ڈر سناتا ،تاکہ اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو ۔

                             اس آیت کریمہ میں اللہ پاک نے ہم مسلمانوں کو رسولِ اکرم، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خُوب تعظیم  و توقیر کا حکم دیا ہے، علّامہ اسماعیل حَقی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے میلاد کی محفل سجانا بھی آپ کی تعظیم و توقیر  میں شامِل ہے۔ ( [1] )  

ذکرِ میلادِ مبارَک کیسے چھوڑیں ہم بھلا         جن کا کھاتے ہیں اُنہی کے گیت گاتے جائیں گے

مُنْعَقِد کرتے رہیں گے اجتماعِ ذکرونعت    دھوم اُن کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے


 

 



[1]...تفسیر روح البیان، پارہ : 26، سورۂ فتح، تحت الآیۃ : 29، جلد : 9، صفحہ : 56۔