Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

کے اَفْضَل ترین پہاڑوں میں سے ایک، وہ پہاڑجس پر اللہ پاک نے اپنی تجلی نازِل فرمائی۔ اس مقام پر بیان کیا ہو رہا ہے ؟  محبوبِ خُدا، سرورِ انبیا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی نعتیں، آپ کے اعلیٰ اَوْصاف۔ یہ سب بیان فرمانے والا کون ہے ؟  خُود رَبِّ کائنات، سُننے والے کون ہیں ؟  اُولُو العزم نبی، حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام ۔

گویا کوہِ طُور پر محفلِ ذِکْرِ مصطفےٰ سجی ہے، اللہ پاک اپنے محبوب کی نعتیں ذِکْر فرماتا ہے، موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سُنتے ہیں۔  پھر ہم کیوں نہ کہیں؛

سب سے اَوْلیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی              سب سے بالا و بالا ہمارا نبی

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی                 دونوں عالَم کا دولہا ہمارا نبی

جیسے سب کا خُدا ایک ہے ویسے ہی        اِن کا اُن کا تمہارا ہمارا نبی

مُلکِ کونین میں انبیاء تاجدار                تاجداروں کا آقا ہمارا نبی

محفلِ میلاد کب کب کر سکتے ہیں ؟

پیارے اسلامی بھائیو !  الحمد للہ !  ربیعُ الاَوَّل شریف میں تو محافِلِ میلاد سجائی  ہی جاتی  ہیں مگر قربان جائیے !  اللہ پاک نے عاشقانِ رسول کو نِرالا مزاج عطا فرمایا ہے، یہ محفلِ میلاد کے لئے ربیعُ الاَوَّل کا انتظار نہیں کرتے، سارا سال ہی محافِل سجاتے رہتے ہیں * کسی نے شادِی پر محفلِ کروانی ہو، اس کے اشتہار (  advertisement )  پر بھی لکھتے ہیں : محفلِ میلادِ مصطفےٰ * کسی نے رمضان المبارک میں برکت کے لئے محفل کروانی ہو، تب بھی محفلِ میلادِ مصطفےٰ * رجب میں محفل ہو، تب بھی محفلِ میلاد ِ مصطفےٰ غرض؛ عاشقانِ میلاد سارا سال ہی میلاد مناتے رہتے ہیں۔