Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

ایک مبلغ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات ہوگئی، انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے اجتماعی سُنَّت اعتکاف کا ذہن دیا، ان کے پیارے  انداز میں دی گئی نیکی کی دعوت میرے دِل پر اَثَر کر گئی اور میں اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا، اب میرے شب و روز عبادت میں گزرنے لگے، پُرسوز بیانات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں نے میرے دِل کی دنیا ہی بدل دی، کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماعی اعتکاف میں امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت ملی، آپ کے پُر اَثَر ملفوظات سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ میں نے فوراً اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور نمازوں کی پابندی کا عزم کر لیا، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر چاند رات کو گھر جانے کے بجائے راہِ خُدا کا مسافر بن گیا جہاں عِلْمِ دین کے سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کا موقع ملا اور سنتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنے کا جذبہ بھی دِل میں موجزن   ہو گیا۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ           اَخْلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایپلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو !   الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کےI.T ڈیپارٹمنٹ نےماہنامہ فیضان مدینہ موبائل ایپلی کیشن  متعارف کروائی ہے ۔ اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی PDF * تمام ماہناموں کے مضامین  ( آرٹیکلز )  ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں جن کو کاپی کر کے شیئر ( Share )  کیا جاسکتا ہے * سرچ آپشن جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کر کے کوئی بھی مضمون تلاش کیا جا سکتا ہے * تمام