Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

گھر گھر محفلِ میلاد سجائیے !

 اے عاشقانِ رسول ! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا میلادِ پاک ہے، ہر گھر سجائیے !  گلیاں بھی سجائیے !  خُوب دھومیں مچائیے !  الحمد للہ !  عموماً عاشقانِ رسول کی تقریباً ہر مسجد میں محفلِ میلاد سجتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوشش کیجئے کہ کوئی امیر ہو یا غریب ہر عاشِقِ رسول اپنے گھر میں بھی محفلِ میلاد کا اہتمام کرے۔ جن کو اللہ پاک نے استطاعت دی ہے، وہ چاہے بڑے پیمانے پر محفلِ پاک کا اہتمام کریں اور جو غریب ہیں، وہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق  گھر میں محفلِ پاک کا اہتمام کریں، چاہے مختصر سا پروگرام کر لیں مگر محفلِ میلاد لازمی سجائیں۔ کوئی مشکل نہیں ہے، اپنے گھر میں جہاں سہولت ہو پردے کے اہتمام کے ساتھ جگہ مختص کیجئے !  گلی محلے کے زیادہ نہیں تو 8، 10 اسلامی بھائیوں کو دعوت دے لیجئے !  محلے کی مسجد کے عاشِقِ رسول امام صاحب کی خِدْمت میں عرض کیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  وہ ذِکْرِ محبوب کے لئے منع نہیں کریں گے، مختصر تلاوت ہو، ایک، دو نعتیں پڑھ لیجئے !  امام صاحب 15، 20 منٹ کا بیان کر دیں، اگر امام صاحِب یا کسی عاشِقِ رسول مبلغ کی ترکیب نہ بھی بَن پائے تو بھی مشکل نہیں، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے : صبحِ بہاراں، اسی طرح مکتبۃ المدینہ کے اور کئی رسائل ہیں؛ مثلاً سیاہ فام غلام،بھیانک اُونٹ،،بڈھا پجاری،نور والا چہرہ،نور کا کھلونا، عاشقِ میلادبادشاہ  ان میں سے کوئی  بھی رسالہ  یا شانِ مصطفیٰ پر 12 بیانات والی مختصر کتاب  حاصِل کیجئے !  چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ کر لیجئے !  خُود ہی پڑھ کر سُنا دیجئے !  بیان ہو جائے گا، آخر میں اپنی استطاعت کے