Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

برسِیں   گھٹائیں   رحمتوں   کی جھوم جھوم کر  رحمت سراپا جب مرا سردار آگیا

میلادِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ایک اہم برکت

پیارے اسلامی بھائیو !  آج کل جو ماحول ہے، اسلام دُشمن طاقتیں پُوری قُوَّت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور دِلوں سے عشقِ رسول کی شمع بجھانے کی کوشش میں مَصْرُوف ہیں، ایسی صُورتِ حال میں خوب جوش و خروش کے ساتھ میلاد شریف منانا زیادہ اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے کہ میلادِ مصطفےٰ منانے سے ایک تو یہ کہ دِلوں میں محبّتِ رسول بڑھتی ہے، دوسرا یہ کہ میلادِ مصطفےٰ کی برکت سے کُفّار کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مسلمان اب بھی اپنے آقا و مولا، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے بےپناہ محبّت کرتے ہیں، جو محافِلِ میلاد سجانے اور گھر، گلیاں، محلے سجانے کے لئے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر سکتے ہیں، وہ نامِ مصطفےٰ پر تَن، مَن، دَھن لٹانے سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے، یُوں مسلمانوں کی اسلام اور پیغمبرِ اسلام سے محبّت کا اِظْہار ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات تو جشنِ وِلادت کا کافِروں کے دِلوں پر ایسا اَثَر ہوتا ہے کہ وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان  بھی ہو جاتے ہیں۔

غیر مسلموں کو ایمان کی دولت مل گئی

حضرت  عبد الواحد بن اسماعیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مِصْر میں ایک عاشقِ رسول رہتا تھا، ربیعُ الْاَوَّل شریف کی آمد ہوتی تو پیارے آقا، رسولِ خُدا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا جشنِ وِلادت خوب جوش و خروش سے منایا کرتا، ایک مرتبہ ربیعُ الاَوَّل شریف کے مہینے میں اس کی غیر مسلم  ( Non-Muslim ) پڑوسن نے اپنے شوہر سے پوچھا : ہمارا مسلمان پڑوسی اس مہینے میں ہر سال خصوصی دعوت کا اہتمام کیوں کرتا ہے ؟  شوہر نے بتایا : اس مہینے میں اس کے