Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

گویا میلاد منانا ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے * ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل پر رحمت کے فرشتے اُترتے ہیں * اورمیلاد کی برکت سے دین و دُنیا کی بےشمار برکتیں ملتی ہیں۔ ( [1] )

 * امام جلال الدِّیْن سیوطی شافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جس گھر، مسجد یا محلّہ میں میلاد شریف پڑھا جائے * .فرشتے اُس گھر، مسجد اور محلّہ کو گھیر لیتے ہیں * .اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل عَلَیْہمُ السَّلَام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لئے رحمت  و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں۔ * .جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے * .اللہ پاک اس گھر کو قحط سالی  * .وبائی امراض * .آگ لگنے  * .ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے محفوظ رکھتا ہے * .اس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و حسد سے * .بُری نظر سے * .اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہے * .اور اس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے تو اس پر نَکِیْرَین  ( یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں )  کے سوالوں کے جواب آسان کر دئیے جاتے ہیں۔ ( [2] )  * حضرت خواجہ جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : محفلِ میلاد شریف میں شرکت کرنے اور اس محفل کی عزّت و تکریم کرنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ ( [3] )  * حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : جو محفلِ میلاد میں جانے کا ارادہ کرے، وہ اَصْل میں جنّت کے باغوں میں جانے کا ارادہ کرتا ہے، کیونکہ محفلِ میلاد صِرْف و صِرْف محبّتِ رسول کی وجہ سے ہی سجائی جاتی ہے اور رسولِ اکرم، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : مَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی


 

 



[1]... میلادُ النبی منانا امتِ محمدیہ کا متفقہ عمل ،صفحہ : 482 - 484۔

[2]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ : 7بتقدم و تاخر۔

[3]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ : 6 ۔