Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

ہے،یہ گناہ ہے۔زمانۂ جاہلیَّت میں کعبۃُاللہ شریف میں 360بُت رکھے ہوئے تھے، ہمارے پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فتحِ مکّہ کے بعد کعبۃُ الْمُشَرَّفہ کو بُتوں سے پاک فرمادیا لہٰذا نقشے میں بھی بُت  ( گُڑیاں ) نہیں ہونے چاہئیں، اس کی جگہ پلاسٹک کے پُھول رکھے جاسکتے ہیں۔ ( طوافِ کعبہ کے منظر کی تصویر جس میں چہرے واضِح نظر نہیں آتے اُس کو مسجِد یا گھر وغیرہ میں لگانا جائز ہے،ہاں جس تصویر کو زَمین پر رکھ کر کھڑے کھڑے دیکھنے سے چہرہ واضِح نظر آئے اُسکا آویزاں کرنا ناجائز وگناہ ہے )  ( 3 ) : ایسےباب  ( Gate ) لگانا جائز نہیں جن میں جانداروں  کی تصویریں بنی ہوئی ہوں۔ جانداروں کی تصاویر کی مَذمَّت میں 2 احادیثِ مبارَکہ پڑھئے اور خوفِ خُداوندی سے لرزئیے : *  ( رَحمت کے ) فِرِشتے اُس گھر میں داخِل نہیں ہوتے جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو۔ ( [1] )  * جو کوئی  ( جاندارکی ) تصویر بنائے گا اللہ پاک اُس کو تب  تک عذاب دیتا رہے گا جب تک اُس تصویر میں رُوح نہ پُھونک دے اور وہ اُس میں کبھی بھی رُوح نہ پُھونک سکے گا۔ ( [2] )     ( 4 ) : جشنِ ولادت کی خوشی میں بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ایسا کرنا گناہ ہے۔ اِس سلسلے میں 2رِوایات پیشِ خدمت ہیں : * سرکارِ مدینہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ( [3] )   * حضرتِ ضَحاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے : گانا دل کو خراب اوراللہ پاک کو ناراض کرنے والا ہے۔ ( [4] )     ( 5 ) : نعتِ پاک بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو اور اذان و


 

 



[1]... بخاری،کتاب بدء الخلق ،باب اذا وقع الذباب ،صفحہ : 845 ، حدیث : 3322۔

[2]... بخاری ،کتاب البیوع،باب بیع التصاویر ،صفحہ : 572 ، حدیث : 2225۔

[3]...مسند فِرْدَوس، جلد : 1، صفحہ : 398، حدیث : 1608۔

[4]... تفسیراتِ احمدیہ،پارہ : 21 ،سورۂ لقمان ،تحت الآیۃ : 6 ،صفحہ : 587۔