Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔ ( عورت کی آواز میں نعت مت چلایئے )  ( 6 ) : گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ کرنا ،پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو، ناجائز ہے  ( 7 ) : چَراغاں دیکھنے کےلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک ہے اور باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط ( یعنی خَلط مَلط ہونا )  انتِہائی افسوس ناک ہے۔ بجلی کی چوری بھی ناجائز ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائزذرائِع سے چَراغاں کی ترکیب بنایئے  ( 8 ) : جُلوسِ میلاد میں حتّی الْامکان باوُضو رہئے، نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھئے۔ عاشِقانِ رسول نَماز کی جماعت ترک کرنے والے نہیں ہوا کرتے۔  ( 9 ) : جُلوسِ مِیلاد میں گھوڑا گاڑی اور اُونٹ گاڑی مت لایئے کیوں کہ گھوڑے اور اُونٹ کے پیشاب اور لِیدسے عاشِقان رسول کے کپڑے وغیرہ پلید ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔ ( 10 ) : جُلوس میں مکتبۃُ المدینہ کے رسالے خوب تقسیم کیجئے، پھل اور اناج وغیرہ تقسیم کرنے میں بھی پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیجئے ،زمین پر گرنے بِکھرنے اور قدموں تلے کچلنے سے ان کی بے حُرمتی ہوتی ہے۔ ( 11 ) : اشتِعال انگیز نعرےبازی پُروقار جُلوسِ میلاد کومُنتَشِر کرسکتی ہے ،پُر اَمن رہنے میں آپ کی اپنی بھلائی ہے۔ ( 12 ) : خدانخواستہ اگر کہیں ہلکا پھلکا پتھراؤ ہوبھی جائے تب بھی جذبات میں آکر جوابی کاروائی پر نہ اُترآئیں کہ اس طرح آپ کا جلوسِ میلاد تِتّر بِتّر اور دشمن کی مُراد بارآور۔ ( [1] )   

غُنچے چَٹکے،پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار    ہو گئی  صبحِ   بَہْاراں  عید ِ  میلادُ النّبی ( [2] )


 

 



[1]... صبحِ بہاراں ،صفحہ : 20 - 24 ملتقطاً۔

[2]... وسائلِ بخشش،صفحہ : 380۔