Tilawat e Quran Ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain

مَحَبَّت کرنا ہے ، قرآن سے مَحَبَّت کی علامت نبیِّ کریم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے مَحَبَّت کرنا ہے ، نبیِّ کریم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کی علامت سُنَّت ( یعنی آپ کی اَحادیث اور اَحْوال وغیرہ )  سے مَحَبَّت کرنا ہے ، سُنَّت سے مَحَبَّت کی علامت آخرت سے مَحَبَّت کرنا ہے ، آخرت سے مَحَبَّت کی علامت دُنیا سے بُغْض رکھنا ہے اور دُنیا سے بُغْض کی علامت یہ ہے کہ اس سے بَقدرِ ضرورت لیا جائے اور اتنی مِقْدار لی جائے جو آخرت تک پہنچادے۔

( الشفاء بتعریف حقوق المصطفے  ، جزء ثانی ص۲۸ )

نیک عمل نمبر6 کی ترغیب : 

 پیارے پیارے اسلامی  بھائیو ! آپ نے سنا کہ قرآنِ  کریم سے مَحَبَّت کرنا کتنی اَہَمیَّت کا حامل ہےکہ قرآن سےمَحَبَّت کو اللہ  پاک اوراس کے رسول صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےمَحَبَّت کی علامت قَرار دیا جارہاہےاورقرآنِ پاک سے مَحَبَّت کی علامت اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس پرعمل کرنا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہشیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسُنَّت ، حضرت ِ علامہ مولانا محمدالیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تلاوتِ قرآن کو اپنا معمول بنانے اور اس کی مَحَبَّت دل میں بڑھانے کے لئے72 نیک اعمال میں سے  نیک عمل نمبر 6میں اِرشاد فرماتے ہیں : ” کیا آج آپ نے کَنْزُ الْاِیْمان مع خزائن العرفان یا نور العرفان سے کم اَزْ کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سنیں ؟ یا صراط الجنان سے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سن لئے؟‘‘ لہٰذا ہمیں بھی اپنی یہ عادت بنانی  چاہیے کہ روزانہ کَنْزُالْاِیْمان شریف مع تفسیر خزائن العرفان یا صِراطُ الْجِنان سےمع  ترجمہ وتفسیر خُوب غور وفکر کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کریں ، اس طرح  نیک اعمال پر عمل کے ساتھ ساتھ تلاوت کی ڈھیروں بھلائیاں اور برکتیں بھی نصیب ہوں گی اور عمل کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                     صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے پیارے  اسلامی  بھائیو ! یقیناًوہ لوگ بہت خُوش نصیب ہیں جو قرآنِ کریم