Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain
باتوں سے پرہیز ، مسواک کا استِعمال ، صُلَحا یعنی نیک لوگوں کی صُحْبت اور اپنے علم پر عمل کرنا۔ ( [1] ) * مسواک پیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو ، مسواک کی موٹائی چھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو۔ * مسواک جب ناقابلِ استعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلَۂ اَدائے سُنَّت ہے ، کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دیجئے یا دَفْن کردیجئے یا پتھروغیرہ وَزْن باندھ کر سمندر میں ڈَبود یجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
* کسی مسلمان کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق ” کسی مسلمان کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دعا “ یاد کروائی جائےگی۔وہ دعایہ ہے :
اَضْحَکَ اللہ سِنَّکَ ( بخاری ، ۲/۴۰۳ ، حدیث : ۳۲۹۴ )
ترجمہ : اللّٰہ پا ک آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے ۔ ( مدنی پنج سورہ ، ص۲۰۷ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔