Tilawat e Quran Ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain

دوسرے حرَف سے صحیح مُمتاز ہو ، فرضِ عین ہے۔بغیر اس کے نماز قَطْعاً باطل ہے۔ “    ( فتاوٰی رضویہ ، ۳ / ۲۵۳ )

مزید فرماتے ہیں : ’’بِلاشُبہ اتنی تَجوید جس سے تصحیحِ   ( تَص + حِیح )  حُروف ہو ( یعنی قواعدِ تجویدکے مُطابِق حُرُوف کودُرُست مَخارِج سے اَدا کر سکے ) اورغَلَط خوانی ( یعنی غلط پڑھنے )  سے بچے ، فرضِ عَین ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ  ج۶ ص ۳۴۳  ) صدرُالشریعہ ، بدرُالطریقہ مُفتی اَمجدعلی اَعْظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں : جس سے حُروف صحیح اَدا نہیں ہوتے  ، اس پر واجب ہے کہ تصحیحِ  ( تَص + حِیح )  حروف میں رات دن پُوری کوشش کرے۔ ( بہارشریعت : ۱/۵۷۰ )

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان : 

  پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اگرہم بھی دُرُست قواعد ومَخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا چاہتے ہیں اور پڑھنا بھی چاہئے تودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ تعلیمِ قرآن کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کاایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان “ بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد ، تعلیمی اداروں ، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو  مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہپڑھایاجاتا ہے۔نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت بے شمار مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جاتے اور قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔آپ بھی ضرور اس میں شرکت فرمائیں۔

تعلیمِ قرآنِ کریم کے فضائل کے کیا کہنے !  چُنانچِہ  مکتبۃُ المدینہ کی  کتاب  ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد