Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain
دُور ہوتی ہے ، جوقریبُ المرگ ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہ کادَم کرنے سے اس کاخاتِمہ بالخیر ہو سُوْرَۃُ الحُجُرات کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کے لئے مُفید ہے ، سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے ، سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11 بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں ، سُوْرَۃُ الْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا ، اس کوکبھی فاقہ نہ ہوگا۔ سُوْرَۃُ الْمُلْک کوہر رات میں پڑھنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا ، سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے ، سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّر کو پڑھ کر حفظِ قرآن کی دُعا مانگنے سےقرآنِ کریم کا یاد کرنا ، آسان ہو جائے گا ، سُوْرَۃُ النّٰزِعٰت پڑھنے سے جاں کَنی کی تکلیف نہیں ہوگی ، سُوْرَۃُ الضُّحیٰ پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا ، سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے ، اس میں خُوب برکت ہوگی ، سُوْرَۃُالتِّیْن3 مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہو تے ہیں ، سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کے دَرْد کا علاج ہے ، سُوْرَۃُ الْقَدۡر جو صُبح و شام پڑھے گا ، اللہ پاک اس کی عزت بڑھا دےگا ، سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہبرص اوریرقان کا علاج ہے ، سُوْرَۃُ الزِّلْزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے ، جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہواس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مُفید ہے ، سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے ، سُوْرَۃُالتَّکَاثُر کو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے ، سُوْرَۃُ الْعَصْر پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے ، سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کے لئےمُجرَّب ہے ، سُوْرَۃُالْماعُوْن بڑی مشکل کے وقت پڑھنا بہت مفید ہے ، سُوْرَۃُ الْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَوْلاد ، صاحب ِاَوْلاد ہو جاتا ہے ، سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے ، سُوْرَۃُ الْاِخْلاص تہائی قرآن کے برابر ہے ، اس کے بہت فضائل ہیں سُوْرَۃُ الْفَلَق اورسُوۡرَۃُالنَّاس سے جن و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔ ( جنتی زیور ، ص۵۸۸ )
کاش ! تلاوت کرنے کا جذبہ نصیب ہو جائے ،
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد