Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain
سے مَحَبَّت کرتے ہیں اور اس کی تِلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ اس پرعمل بھی کرتے ہیں ، مگرافسوس صَد کروڑ اَفْسوس ہمارے مُعاشرے میں ایک بھاری تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو قرآنِ پاک سے کوسوں دُور ہے اور مہینوں گُزر جانےکے باوجود بھی انہیں تلاوت کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ، یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے ، ناچاقیوں نااِتفاقیوں اور بے روز گاریوں نے بُری طرح ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ہم میں سےتقریباً تمام ہی کے گھروں میں قرآنِ کریم مَوْجُود ہوگااور یہ سعادت کی بات بھی ہے ، لیکن ہم گویا رکھ کر بھول گئے ہیں اورکبھی کھول کر دیکھتے تک نہیں ، حالانکہ گھروں میں تلاوتِ قرآن کریم کرنے کی بہت فضیلت ہے۔چُنانچہ
حضرتِ ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’جس گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ اپنے رہنے والوں پر کُشادہ ہوتا ہے ، اس کی بھلائی کثیر ہوتی ہے ، اس میں فِرشتے حاضر ہوتے اور شَیاطین اس سے نکل جاتے ہیں اور جس گھر میں قرآن نہیں پڑھا جاتا ، وہ اپنے رہنے والوں پر تنگ ہوجاتا ہے ، اس کی بھلائی کم ہو جاتی ہے ، اس سے فِرشتے نکل جاتے اور شَیاطین آجاتے ہیں۔‘‘ ( احیاء العلوم ( مترجم ) ، ج۱ ، ص ۸۲۶ )
نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے : تم قرآن سے تعلُّق باقی رکھو ، اس کو مُسْتقِل پڑھتے رہو ، سوقَسم ہے اُس کی ، جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، یقیناًقرآن زِیادہ چُھوٹنے پر آمادہ ہے ، اُن اونٹوں سے ، جو اپنی رسیوں سے بندھے ہوں۔ ( بخاری ، ۳ / ۴۱۲ ، حدیث۵۰۳۳ ) لہٰذا میرے پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ پاک کے حقیقی عاشق بن جایئے ، اس سے سچی لو لگالیجئے ، اس کی روزانہ تلاوت کو اپنا معمول بنالیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ پھر اس کی رحمتیں اور برکتیں ہمیں بھی نصیب ہوں گی ، گھر سے پریشانیاں دُور ہوں گی ، رِزْق میں برکت ہوگی اور اِنْ شَآءَاللہتمام مُعاملات آسان اورحل ہوتے چلے جائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو ! آیئے اب تلاوتِ قرآ نِ کریم کی عظمتوں اور فضیلتوں