Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar
مغفرت کا ہوں تجھ سے سُوالی پھیرنا اپنے در سے نہ خالی
مجھ گنہگار کی التجا ہے یاخدا تجھ سے میری دعا ہے ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [2] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامَینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ : 1اللہ پاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔ ( [3] ) 2جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی ( [4] )
اے عاشقانِ رسول ! نُزہۃُ القاری میں ہے : پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے سمجھتا ہے ( [5] ) * امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پڑوسی کے
[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 136۔
[2]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔
[3]...ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجا فی حق الجوار ، صفحہ : 476 ، حدیث : 1944۔
[4]...الترغیب والترہیب ، کتاب البر والصلۃ ، جلد ، 3 ، صفحہ : 286 ، حدیث : 3907۔
[5]...نزہۃ القاری ، جلد ، 5 ، صفحہ : 568۔