Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے ماہِ صفر کے آخری بدھ کے بارے میں سُوال کیا گیا کہ اس دن عورتیں بطورِسفرشہر سے باہر جائیں اور قبروں پر نیاز وغیرہ دلائیں جائز ہے یانہیں؟ تو آپ نے اس کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ( ایسا ) ہر گز نہ ہو ( کہ اس میں ) سخت فتنہ ہےاور چہار شنبہ ( بدھ کا دن منانا ) محض بے اصل۔ ( [1] )
حکیمُ الاُمت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بعض لوگ صفر کے آخری چہار شنبہ ( بدھ کےدن ) کو خوشیاں مناتے ہیں کہ مَنحوس شَہْر ( مہینا ) چل دیا ، یہ بھی باطل ( یعنی اس کی کوئی حقیقیت نہیں ) ہے۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کردہ باتوں کو سُن کر صَفَرُالْمُظَفَّر کو منحوس سمجھنے کا وَہم دل سے نکل گیا ہوگا ، اگر کسی کےدل ودماغ میں کبھی اس طرح کے وسوسے آئیں تو اسے چاہئے کہ وہ ان کی طرف توجہ نہ دے بلکہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرے۔ ماہِ صفر کے بارے میں نحوست کا وَہْم ختم کرنے کیلئے یہ بات ذہن نشین رہے کہ سال کے تمام مہینے اللہ پاک کے بنائے ہوئے ہیں ، ان میں سے کوئی دن یا مہینا ہرگز منحوس نہیں ہے۔ جس طرح دیگر مہینوں میں صبح وشام رحمتِ الٰہی کی بارشیں ہوتی ہیں ، اسی طرح ماہِ صفر کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے۔ البتہ اگر کوئی اس مہینے میں اللہ پاک کی نافرمانیوں میں مشغول رہے اور پھر کسی مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو یہ اس کے گناہوں کی نحوست تو ہوسکتی ہے مگر اس مہینے سے اس