Faizan e Safar ul Muzaffar

Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar

* صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں مدائن  ( جس میں  کسریٰ کا محل تھا  ) کی فتح ہوئی  ( [1] )  *  صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں  مسلمانوں  کوفتحِ خیبر نصیب ہوئی  ( [2] )  * صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینےمیں امیرُالمؤ منین حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عَنْہُ کے دورِ خلافت 16ھ میں حضرت سعد بن اَبی وقاص  رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے ایوانِ  ( محل ) کِسرٰی میں جمعہ کی نماز ادا کی اور یہ پہلا جمعہ تھا جو عراق کی مملکت میں پڑھا گیا * صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں سن 11ہجری میں ہی جھوٹی نبوت کے دعویدار اَسْوَد عَنْسی کَذَّابسے مسلمانوں نے نجات پائی۔  ( [3] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! سُنا آپ نے !  صَفَرُالْمُظَفَّر کتنا پیارا مہینا ہے اور اس مبارک مہینے میں کیسے کیسے عظیمُ الشّان واقعات ہوئے ! ذرا سوچئے ! جس مقدس مہینے میں ایسے اہم واقعات ہوئے ہوں وہ مہینا کس طرح منحوس ہوسکتا ہے؟افسوس صد کروڑ افسوس ! عِلْمِ دین سے دُوری اور بُری صحبت کے سبب لوگوں کی ایک تعداد صَفَرُالْمُظَفَّر جیسے بارونق اور بابرکت مہینے کو بھی مصیبتوں اور آفتوں کے اُترنے کا مہینا سمجھتی ہے ، بالخصوص اس کی ابتدائی13 تاریخوں کے بارے میں بہت سی خلافِ شریعت باتیں مشہور ہیں ،  مثلاً

ماہِ صفر سے متعلق پھیلےبےبنیاد خیالات

 * ماہِ صفر کو بلائیں اُترنے کا مہینا سمجھتے ہوئے ابتدائی تاریخوں میں چنےیا گندم اُبال کر نیاز دلائی جاتی ہے * مخصوص تعداد میں سُورۂ مُزَّمِّل کا ختم کروایا جاتا ہے * ساحلِ  سمندر پر آٹے کی گولیاں بنا کرمچھلیوں کو ڈالی جاتی ہیں وغیرہ۔ ان سب باتوں کے پیچھے لوگوں کا یہ


 

 



[1]...الکامل فی التاریخ ، جلد : 2 ، صفحہ : 357 ۔

[2]...البدایہ والنہایہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 392۔

[3]...فیضانِ صدیقِ اکبر ، صفحہ : 391۔