Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar
کے لئے ضَروری ہے جبکہ بَدشگونی سے بِلاوجہ رَنج و شک پیدا ہوتا ہے * نیک فالی انسان کو کامیابی ، حرکت اور ترقی کی طرف لے جاتی ہے جبکہ بَدشگونی سے مایوسی ، سُستی اور کاہلی پیدا ہوتی ہے جو پستی کی طرف لے جاتی ہے۔
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نیک فال لینا سنّت ہے ، اس میں اللہ پاک سے اُمیدہےاوربدفالی لینا ممنوع کہ اس میں اللہ پاک سےنا اُمّیدی ہے۔ اُمّیداچھی ہے ، نااُمّیدی بُری ، ہمیشہ اللہ پاک سے اُمّید رکھو۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول ! برکتوں والاصَفَرُالْمُظَفَّراسلامی سال کا دوسرا مہینا ہے ، جس طرح دیگر مہینوں میں ربِّ کریم کے فضل و کرم کی بارشیں ہوتی ہیں ، اسی طرح اس مہینے میں بھی ہوتی ہیں بلکہ اسے تو صَفَرُ الْمُظَفَّر یعنی کامیابی کا مہینا کہا جاتا ہے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ صَفَرُالْمُظَفَّر کے اس مقدس اور برکت والے مہینے میں کئی عظیمُ الشّان اور تاریخی واقعات رُونما ہوئے ہیں ، مثلاً
ماہِ صفرمیں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات
* صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میں ہجرت کے دوسرے سال امیرُ المؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہ عَنْہُ اور خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرہ رَضِیَ اللہ عَنْہَا کی شادی خانہ آبادی ہوئی ( [2] ) * صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے میںسَیْفُ اللہ حضرت خالد بن ولید ، حضرت عمْروْ بن عاص اور حضرت عثمان بن طلحہ رَضِیَ اللہ عَنْہُم نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکراسلام قبول کیا ( [3] )