Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar
نحوست کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جیساکہ
تفسیررُوحُ البیان میں لکھاہے : صفر وغیرہ کسی مہینےیامخصوص وَقْت کو منحوس سمجھنا دُرُست نہیں ، تمام اوقات اللہ پاک کے بنائے ہوئے ہیں اور ان میں انسانوں کے اعمال واقع ہوتے ہیں۔ جس وقت میں بندۂ مومن اللہ پاک کی اطاعت وبندگی میں مشغول ہو وہ وقت مبارک ہے اور جس وقت میں اللہ پاک کی نافرمانی کرے وہ وقت اس کے لئے منحوس ہے۔ درحقیقت اصل نُحوست تو گناہوں میں ہے۔ ( [1] )
گناہوں سےمرا سارا وجود افسوس ہے لتھڑا مجھے اب پاک کردیجے گناہوں کی نحوست سے ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صَفَرُالْمُظَفَّر کیسے گزاریں؟
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ صفر بھی سال کے دیگر مہینوں کی طرح ایک بابرکت مہینا ہے ، لہٰذااس مہینے كو بھی دیگر مہینوں کی طرح بابرکت سمجھنا چاہیئے ، اس مہینے میں بھی گناہوں سے بچتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں ، نفل روزوں کا اہتمام ( Arrangement ) كرنا چاہیے ، نوافل اور ذکر ودرود کی کثرت کرنی چاہیے اور صَفَرُالْمُظَفَّر سے متعلق ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم سے جو اَوراد ووَظائف منقول ہیں ، ان پرعمل کرنا چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے ! ماہِ صفر کے تعلق سے بزرگانِ دِین سے منقول نوافل و وظائف وغیرہ کے بارے میں سنتے ہیں ، چنانچہ