Faizan e Safar ul Muzaffar

Book Name:Faizan e Safar ul Muzaffar

حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے *  اُس سے طویل گفتگو نہ کرے  * اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے *  وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے * مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے ،  خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے  * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے * چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے * اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے  * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے  * اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے *  اُس کلے خلاف کوئی بات نہ سُنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی  رکھے * اُس کے بچّوں سے نَرم گفتگو کرے * اُسے جن دِینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو ،  اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔  ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔   

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ،  حصہ : 16 ،  اور شیخ طریقت ،  امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ،  سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا                چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو


 

 



[1]...احیاء العلوم ، کتاب آدابہ الالفۃ ، باب فی حق المسلم والرحم ، جلد ، 2 ، صفحہ : 267 ، ملخصاً۔