Book Name:Zawal Kay Asbab

ہی اللہ والا  ( یعنی اللہ پاک کو ماننے والا )  ہے ،  ہم میں سے شاید کوئی بھی خُود کو شیطان والا ماننے کے لئے تیّار نہ ہو۔ جب سب اللہ والے ہیں تو سب ہی مَوْلَوِی ہوئے ،  ہاں !  جس نے داڑھی شریف  نہیں رکھی ،  یہ اس کی غلطی ہے ،  داڑھی نہ رکھنے والا ،  عِلْمِ دِین نہ سیکھنے والا دوہرا مُجْرِم ہے ،  ایک تو اُس نے داڑھی نہیں رکھی ،  ضروری عِلْمِ دِین نہیں سیکھا ،  دوسرا وہ نیکی کی دَعْوَت بھی نہیں دیتا ،  بُرائی سے منع نہیں کرتا۔

مشہور مفسرِ قرآن ،  حکیم الاُمَّت مفتی اَحْمَد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :  سارے مُسلمان مُبلِّغ ہیں ، سب پر ہی فرض ہے کہ لوگوں کو اچھی باتوں کا حُکم دیں اور بُری باتوں سے روکیں۔ ( [1] )   ہمارے پیارے آقا و مولا ،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃً  یعنی میری طرف سے پہنچا دو اگر چِہ ایک ہی آیت ہو۔ ( [2] )  

پیارے اسلامی بھائیو !  ہم ذرا غور کریں !  ہم دِین کی جتنی باتیں جانتے ہیں ،  کیا وہ باتیں ہم دوسروں تک پہنچاتے ہیں  ؟  کون نہیں جانتا کہ پانچ نمازیں فرض ہیں  ؟   کیا ہم دوسروں کو نماز کی دعوت دیتے ہیں  ؟   کون نہیں جانتا کہ رمضان کے روزے فرض ہیں  ؟   کیا ہم روزے رکھنے کی دعوت دیتے ہیں  ؟   کون نہیں جانتا کہ تِلاوتِ قرآن نیکی کا کام ہے  ؟  کیا ہم تِلاوتِ قرآن کی دعوت دیتے ہیں  ؟   کون نہیں جانتا کہ سُودی لَیْن دَیْن کرنا ،  گانے سننا ،  فلمیں ڈرامے دیکھنا ،  بےپردگی وغیرہ یہ سب گُنَاہ ہیں  ؟   کیا ہم ان سے لوگوں کو منع کرتے ہیں  ؟    افسوس !  ہماری اَکْثَرِیَّت  ایسی ہے جو یہ کام نہیں کرتی ( یعنی بہت ساری چیزوں کا پتہ ہونے


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ،  پارہ : 4 ،  سورۂ اٰل عمران ،  تحت الآیۃ : 104 ،  جلد : 4 ،  صفحہ : 79۔

[2]...بخاری ،  کتاب  احادیث الانبیاء ،  صفحہ : 888 ،  حدیث : 3461۔