Book Name:Zawal Kay Asbab

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :  مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو !   الحمد للہ !  عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی جشنِ آزادی مناتی ہے مگر دعوتِ اسلامی کا انداز نِرالا ہے ،  الحمد للہ !  جشنِ آزادی کے موقع پر مدنی قافلے سَفَر کرتے ہیں ،  ہزاروں عاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سَفَر کر کے شہر شہر ،  گاؤں گاؤں جا کر  نیکی کی دعوت دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں ، خود بھی نمازیں پڑھتے ہیں ،  دوسروں کو بھی نمازوں کی دعوت دے کر مسجد میں لانے کی کوشش کرتے ہیں ،  قرآنِ کریم کا ،  سُنّتوں کا فیضان عام کرتے ہیں ،  عشق رسول کی شمع دِلوں میں روشن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،  یُوں عاشقانِ رسول دین سیکھ کر ،  دوسروں کو سکھا کر حقیقی غُلامانِ مصطفےٰ بننے کی کوشش کرتے اور دوسروں کو بھی اسی راہ کا مُسَافِر بناتے ہیں۔

 اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے ، اس سال تو ویسے بھی 14 اگست اِتوارکوہے ،  آپ بھی ذہن بنائیے ، ہمت کیجئے ، 14,13,12اگست2022ء ( جمعہ ، ہفتہ  ، اتوار ) 3 دن مدنی قافلے میں سفرکی سَعادت نصیب ہو جائے ،  حقیقی غُلامِ رسول بننے کے لئے ،  تحریکِ آزادی میں شہید ہونے والے عاشقانِ رسول کے اِیصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے اور آزادی کی نعمت کا شکر ادا کیجئے۔

دِل کی حالت تبدیل ہو گئی

فیصل آباد  ( پنجاب ،  پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے :  دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا۔جھوٹ ،  غیبت ،  چغلی ،