Book Name:Zawal Kay Asbab

اسلام کو ترقی ملتی مگر الٹ ہو گیا ،  لوگ ہمارے سبب سے اسلام سے نفرت کرنے لگے۔

اے عاشقانِ رسول !  ہماری ذِمَّہ داری ہے کہ خَیْرُ الْاُمَمْ  ( یعنی بہترین اُمَّت )  ہونے کا جو اعزاز ہمیں رَبِّ کائنات نے عطا فرمایا ہے ،  ہم اس اعزاز کی قَدْر کریں ،  ہم واقعی خَیْرُ الْاُمَمْ  ( یعنی بہترین اُمَّت )  بن کر رہیں ،  ہم اوروں کی نقّالی نہ کریں ،  بلکہ قرآن و سُنّت کی تعلیم حاصِل کریں ،  اس پر عَمَل کریں ،  اپنے آقا و مولا ،  مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی سیرت کو عملاً اپنائیں ،  کاش !  ہم سنتوں کی چلتی پھرتی تَصْوِیر بن جائیں۔

یامصطَفےٰ !  گُناہوں کی عادَتیں نکالو          جذبہ مجھے عطا ہو سنّت کی پَیروی کا ( [1] )

 ( 2-3 ) : نیکی کی دعوت دینا ،  بُرائی سے منع کرنا

پیارے اسلامی بھائیو !  اُمَّتِ مسلمہ کی دوسری اور تیسری ذِمَّہ داری کیا ہے  ؟   رَبِّ کریم فرماتا ہے :  

اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ    ( پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران : 110 )

ترجَمہ کنزُ الایمان :  جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔

معلوم ہوا؛ نیکی کی دَعْوَت دینا ،  بُرائی سے منع کرنا یہ بھی ہر مسلمان کی ذِمَّہ داری میں شامِل ہے لیکن افسوس !  آج مسلمانوں کی اَکثریّت ان ذِمّہ داریوں سے مُنہ موڑ چکی ہے۔ ایک عجیب سوچ نہ جانے کہاں سے آگئی ہے؛ ہم سمجھتے ہیں کہ نیکی کی دَعْوَت دینا ،  بُرائی سے منع کرنا صِرْف مَوْلَوِی اور امام صاحب کا کام ہے ،  باقی سب کمائیں ،  کھائیں اور موج کریں۔

اَوَّل تو یہ یاد رکھئے !  مَوْلَوِیْ کا ایک مطلب  ہے :  اللہ والا۔ ( [2] )  دیکھا جائے تو ہر مسلمان


 

 



[1]...وسائل بخشش ،  صفحہ : 177۔

[2]...فیضان علم وعلما ،  صفحہ : 11۔