Book Name:Zawal Kay Asbab

اللہ پر بھروسا  رکھو !  اگر مؤمن ہو... ! 

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :  

وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۳)   ( پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 23 )

 ترجَمہ کنزُ العرفان : اور اگر تم ایمان والے ہو تو اللہ ہی پر بھروسا کرو۔

پرندوں جیسے دِل

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ،  سرکارِ عالی وقار ،  مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اَقْوَامٌ اَفْئِدَتُہُمْ مِثْلُ اَفْئِدِۃِ الطَّیْرِ جنّت میں ایسی قومیں داخِل ہوں گی ،  جن کے دِل پرندوں کے دِلوں جیسے ہوں گے۔ ( [1] )

مشہور مفسر قرآن ،  حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :  چڑیوں کے دِل میں اللہ پاک پر تَوَکُّل اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے اور ان کے دِل بُغْض و کینہ سے پاک ہوتے ہیں ،  جس انسان میں یہ صفات پیدا ہو جائیں وہ فرشتہ صفت بن جائے۔ ( [2] )

رِزْق نہ رکھیں ساتھ میں پنچھی اور دَرویش   جن کا رَبّ پر آسرا اُن کو رِزْق ہمیش

وضاحت : پرندے اپنے ساتھ رِزْق نہیں رکھتے ،  یونہی دُور دراز کا سَفَر کرتے ہیں ،  ایسے ہی اولیائے کرام بھی رِزْق کے اہتمام پر تَوَجُّہ نہیں دیتے ،  کیوں  ؟   اس لئے کہ جو اللہ پاک پر بھروسا  رکھتے ہیں ،  ان کے رِزْق کا انتظام ہوہی جایا کرتا ہے۔

اے عاشقانِ رسول !  مادِیَّت پرستی؛ یعنی تَوَکُّل کی کمی اور ظاہِری اَسْبَاب پر زیادہ


 

 



[1]...مسلم ،  کتاب الجنۃ والصفۃ ،  باب یدخل الجنۃاقوام ،  صفحہ : 1091 ،  حدیث : 2840۔

[2]...مرآۃ المناجیح ،  جلد : 7 ،  صفحہ : 368۔