Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
جب تک مسلمان اللہ کی دی ہوئی نعمتوں اور ان کاحق اَدا کرتے رہے تب تک عُروج کی مَنازِل پر فائز رہے۔
(صراط الجنان : ۴/۲۷،بتغير قليل)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ملک و بیرون ملک میں جو اسلامی بھائی واسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے ذریعے سنتوں کی خدمت میں مصروف ِ عمل ہیں انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک شعبہ ” مجلس طبی علاج “ قائم ہے۔ اس شعبےکے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مستشفیٰ کے ذریعے ماہانہ او،پی ، ڈی میں تقریبًا3000ہزارمریضوں کاعلاج کیا جاتا ہےاور عند الضرورت مریض کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کرائے جاتے ہیں۔ جس میں ہزاروں روپے کے ماہانہ اخراجات ہوتے ہیں ۔ مستشفی فیضانِ مدینہ اورمجلس طبی علاج کے ماہانہ لاکھوں روپے کے اخراجات ہورہے ہیں۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے خوشی منانے کےغلط طریقوں کے بارے میں سنا کہ شادی بیاہ میں خوشی کے نام پر گانےبجانا ، رَقص وسُرُور کی محفلیں سجانا،بندوں کے حُقُوق پامال کرنا نعمت کے ناقدری اور اللہ پاک کی نافرمانی ہے۔ اگر ہمیں اِس موقع پر خوشی کا اظہار کرناہی ہے تو ایسے طریقے سے کریں جس میں اللہ پاک کی رِضا شَامل ہومثلاً ،
اللہ پاک کی طرف سےملنے والی ہرایک نعمت پربلکہ ہرحال میں شکراَدا کرتے ہوئے اپنی زبان سے’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلیٰ کُلِّ حَال‘‘ کہنے کی عادت بنائیے۔