Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!بيان كو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصل کرتا ہوں ! ۔  تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ جنّت نشان ہے :  جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ([1])

انگوٹھی پہننے کی سُنّتیں اور آداب : 

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طَرِیْقت،اَمِیْرِاَہلسُنَّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رِسالے’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے انگوٹھی  کی چند سُنّتیں اور آداب سنتے ہیں۔ * مرد کو سونے کی اَنگوٹھی پہننا حرام ہے۔  اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سونے کی اَنگوٹھی پہننے سے مَنع فرمایا۔  (بخاری،۴ /۶۷  ، حدیث :  ۶۳ ۸ ۵) * (نابالِغ)لڑکے کو سونے چاندی کا زَیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہو گا ۔ (بہارِ شریعت،۳/۴۲۸،دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ، ۹/۵۹۸)   *   لوہے کی اَنگوٹھی جَہنَّمیوں کا زیور ہے۔  (ترمذی ، ۳/ ۳۰۵،حدیث : ۱۷۹۲)

( اعلان )

انگوٹھی پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵